سنگدل حکمران ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں، پرویز رشید

May 04, 2021


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سنگدل حکمران ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ کورونا وائرس گدھ کی طرح بے بس عوام کے سروں پر موت کا رقص کرتے منڈلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ویکسین کی ہے، لیکن سنگدل اور لاپروا حکمران ووٹنگ مشینوں کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہ حکومتی اقدام کی مثال ایسے ہی ہے کہ بچہ دودھ کے لیے بلک رہا ہے اور اُسے دلہن لاکر دینے کے وعدے پر ٹرخایا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شب گزرے تو سحر دیکھیں گے۔