سوات: ٹریفک حادثے کے بعد پولیس کا شہری پر تشدد

May 04, 2021

سوات میں سیدو شریف روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں کے شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری کو تشدد کے بعد گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

ویڈیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری پر آزادانہ لاتوں اور گھونسلوں کا استعمال کر رہے ہیں۔


ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، جس کے وجہ سے ٹریفک جام ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے شہری پولیس اہلکار سے الجھ پڑا، جس کے بعد دونوں میں ہاتھاپائی ہوئی۔

ایس پی ٹریفک شاہ حسن کے مطابق پولیس شہری کو پولیس اسٹیشن لے گئی، جس کے بعد اس کو چھوڑا گیا۔