قدوس بزنجو کے اعزاز میں اسلم بھوتانی کا افطار ڈنر

May 05, 2021

کوئٹہ( این این آئی) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو لسبیلہ گوادر کی نشست پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے اسلام آباد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں افطار ڈنر دیااس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال بلوچستان کے حل طلب مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر سابق معاون خصوصی سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی بھی موجود تھے۔