ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کے کرپشن کیس میں بیانات ریکارڈ

May 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں فیول کی مد میں 2 کروڑوں 33لاکھ روپے کی خورد برد کے مقدمہ میں سابق گزشتہ روز ایم ڈی اور موجودہ مینجر آپریشن اور ڈپٹی مینجر آپریشن سمیت دیگر افراد پیش ہوئے اور اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ان کو 10مئی کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں دو دفعہ ٹیکنیکل رپورٹ تیار کی جا چکی ہے جس میں دو کروڑ تیس لاکھ روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔