• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے جدید جاسوس آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا نے آبنائے ہرمز میں جدید جاسوس آبدوز پکڑنے سے متعلق ایرانی دعوے مسترد کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے ایرانی دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے تمام فعال ڈرون نظام پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے بیان کو واضح طور پر مایوس کُن کوشش قرار دیتے ہوئے تہران کے واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا۔

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں نگرانی کی کارروائیوں میں مصروف ایک جدید امریکی زیرِ آب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید