ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

May 05, 2021

ارشد ندیم ترکی میں قازقستان کے ورلڈ ایتھلیٹکس کوچ وکٹر کی نگرانی میں ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ورلڈ نمبر تین ہوں کوشش ہوگی کہ اولمپکس میں مزید بہتر کروں۔

وطن واپسی پر ڈائریکٹر پی ایس بی نصر اللّٰہ رانا نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

اس دوران ارشد ندیم نے کہا کہ ایران میں اپنی بہترین تھرو کی جس پر اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ تمام سہولیات فراہم کرنے پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ایران کے ایتھلیٹکس کپ میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ارشد ندیم عید کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔