یورپی یونین نے چین کے ساتھ بڑے معاہدے پر پیش رفت روک دی

May 05, 2021

یورپی یونین نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر پیش رفت روک دی۔ یورپین کمیشن کے اعلیٰ عہدے دار کے مطابق دو طرفہ پابندیوں کی وجہ سے یورپی یونین، چین جامع سرمایہ کاری معاہدے کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے۔

سات سال تک جاری رہنے والے مذاکرا ت کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں فریقین نے معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔

برسلز میں چین کے ناقدین اور امریکی صدر نے معاہدے پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔