• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے: مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن---فائل فوٹو
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن---فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ پر حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، مقدس شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے، یہ صرف مملکتِ سعودی عرب پر نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ پر حملہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو یکجا ہو کر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہو گا، مسلمان حکمراں اگر حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے؟

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ جمعیت علمائے اسلام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید