سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہل خانہ کو تاحال انصاف نہیں مل سکا، حافظ نعیم

May 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے 259شہداء کے لواحقین و اہل خانہ کو 9سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں مل سکا،لواحقین اپنے حق اور معاوضے کے لیے آج بھی پریشان ہیں،259زندہ انسانوں کو جلانے والوں کو تحفظ دینے اور سرپرستی کرنے والے حکومت میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نو ر حق میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے تحت سانحہ بلدیہ فیکٹری کیے 259شہداء کے لواحقین و اہل خانہ کے اعزاز میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دعوت افطار سے کراچی بارایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی ایڈوکیٹ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ، شکیل خان اورنجیب ایوبی نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس سانحہ کا جب بھی ذکر ہوتا ہے غم اور زخم اور تازہ ہوجاتا ہے،ظلم اور سفاکیت کی انتہا کردی گئی ۔