رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس، نیب کا گواہ غیرحاضر، سماعت ملتوی

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ا یم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کا گواہ غیر حاضر رہا ، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔