جمعہ 7 مئی کو یوم القدس منایا جائے گا‘مجلس وحدت مسلمین

May 06, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ جمعہ 7 مئی کو یوم القدس منایا جائے گا فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کریںحکومت فلسطین سمیت کشمیر کاز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوںکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، میر مہیم خان بلوچ ، عبدالہادی کاکڑ ، سید شبیر علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مغربی دنیا توہین قرآن اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخی کے ذریعے عالم اسلام کے جذبات سے کھیلنا بند کردے فلسطینی کاز کے خلاف دشمن سرگرم ہیں امریکہ ، اسرائیل ، ہندوستان اور ان کے دوست ممالک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان کےعوام نظریہ اور اصولوں پر کاربند ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسترد کرچکے ہیں، اس معاملے پر مزیداستقامت کی ضرورت باقی ہے کسی بھی عرب یا دوسرے ممالک کے حکمرانوں کی اسرائیلی دوستانہ پالیسی کا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہے پاکستان کی پالیسی وہی ہوگی جو قائد اعظم محمد علی جناح کی تھی انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول کی بازیابی کے عہد کی کے حوالے سے نماز جمعہ میں خطبات پیش کریں ۔