ایڈیشنل آئی جی نے 9 ڈی ایس پیز کو پروموشن بیجز لگائیے

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے 9 ڈی ایس یپز کو پروموشن بیج لگا دئیے ۔اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹیگیشن حسن افضل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ظفر اقبال اعوان نے ڈی ایس یپز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران تھانے کی سطح پر عام آدمی کو ریلیف دیں۔ تھانے کی سطح پر شفاف تفتیش یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہیں۔