شوبز کا اہم ترین میلہ میٹ گالا 13ستمبر کو ہو گا

May 06, 2021

امریکا میں منعقد ہونے والا فیشن اور شوبز کا اہم ترین میلہ ’میٹ گالا‘رواں سال13ستمبر کو ہو گا۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال یہ میلہ منسوخ ہو گیا تھا تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ میلہ رواں سال 13ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

میلے کی تھیم ” امریکن انڈیپینڈنس “ رکھی گئی ہے۔