خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

May 06, 2021


لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

احتساب عدالت لاہورکے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب کے پراسیکیوٹر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 20 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

عدالت نے نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق جواب طلب کر رکھا تھا۔