مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف 16 دن سے آنکھوں کے علاج کیلئے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سی ای او میواسپتال پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو آنکھوں کے علاج کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل کیا گیا، خواجہ آصف کی بائیں آنکھ کا لیزر سے علاج کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق خواجہ آصف کی آنکھ کے پردے کے پیچھے سفید جھلی آگئی تھی ، لیزر کی مدد سے جھلی صاف کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ خواجہ آصف کو 15 فروری کو میو اسپتال داخل کیا گیا تھا، 17 فروری کو کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر خواجہ آصف کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔