کراچی: لیاقت آباد میں جنریٹر کی دکان جل گئی

May 06, 2021

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک جنریٹر کی دکان میں آ گ لگ گئی، جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔

لیاقت آباد 8 نمبر چاند چکی کے قریب واقع جنریٹر کی دکان میں آ گ لگی، ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔