پی پی 84، بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو مبارک باد

May 06, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی پی 84 خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو مبارک باد دی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں ثبوت ہیں کہ عوام نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسترد کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف فیصلے سنا رہے ہیں۔