سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

May 06, 2021

ملک میں آج سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1795 ڈالر فی اونس ہے۔