پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں، شاہ محمود

May 07, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں رہ گیا،ملٹری لیڈر شپ ہر اہم ایشو پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیتی ہے۔

سعودی عرب سے اچھی نشستیں رہیں ہم نے ان کو بتایا آپ کے ساتھ جو ہمارے تعلقات کی نوعیت ہے وہ اور ہے اور اس میں کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایک روحانی ، قلبی جذباتی لگاؤ تھا ہے اور رہے گا یہ تاثر بالکل غلط ابھارنے کی کوشش کی گئی کہ کوئی او آئی سی کا متبادل بنایا جارہا ہے۔