مالدیپ کے اسپیکر، سابق صدر قاتلانہ حملے میں زخمی

May 07, 2021

پیرس(اے ایف پی)مالدیپ کے سابق صدر اور حالیہ اسپیکر محمد نشید جمعرات کو ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے،اے ایف پی کے مطابق 53 سالہ نشید بم دھماکے میں زخمی ہوئے،حکومتی عہدیدار کا اے ایف پی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نشید قاتلانہ حملے میں بال بال بچے،وہ زخمی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔محمد نشید کے خاندانی ذرائع نے ان کی حالت کے بارے میں بتایا ہے کہ ان کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں۔