اسلام آباد میں جنرل ہولڈ اپ ،سخت چیکنگ و کارروائیاں

May 07, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور عید چھٹیوں کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور جرائم کے سدباب کیلئے گذشتہ روز جنرل ہولڈ اپ کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے جنرل ہولڈ اپ کی خود نگرانی کی اور مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، جمعۃ الو داع اور یو م القدس کے سلسلہ میں مسا جد، امام با ر گا ہو ں میں سیکو رٹی کیلئے ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا گیا ہے۔ جس کے تحت پا نچ سو سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سر انجا م دینگے، یو م القد س کے جلو سوں میں پولیس فور س کی ڈیو ٹی کے علا وہ رینجر ز بھی پولیس کی معا ونت کر یگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔