ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

May 07, 2021

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن اور سدرن سسٹمز پر ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی مئی کے لیے نئی قیمت10.25ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.96ڈالر فی ایم ایم بی یو مقرر کی گئی ہے۔