فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں

May 07, 2021

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اوّل کی بازیابی کے لیے آج ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے تحت ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی گئی، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل نامنظور، فلسطین کی آزادی اور کشمیر کی آزادی پر مبنی نعرے درج تھے۔

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے نکالی گئی۔

ریلی میں شیعہ مذہبی رہنما، عمائدین اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں مجلسِ وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور میں یوم القدس پر جامع مسجد کوچہ رسال دار کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس بائیک اور کار ریلی نکالی گئی۔