کے الیکٹرک نے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی

May 08, 2021

کے الیکٹرک نےعید کی تعطیلات کے پیشِ نظر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھادی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 10سے11 مئی کے بل 20 مئی تک بغیر اضافی سرچارج جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ عید پر صارفین کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں کو بغیر اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔