چینی راکٹ کا ملبا آج رات یا کل زمین پر گرے گا

May 08, 2021

چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبا آج رات گئے یا کل صبح زمین پر واپس گرے گا۔

لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر داخلے پر جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں یے۔

سائنسدانوں کے مطابق اب تک کے ڈیٹا کے حساب سے راکٹ کے ملبے کے گرنے کا مقام نیو زی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ہے۔

لانگ مارچ 5B نامی اس راکٹ میں چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان موجود تھا۔