ملک میں لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز مکمل بند

May 09, 2021


ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری مراکز مکمل بند کردیے گئے، اب عید کی چھٹیوں کے بعد ہی کھلیں گے۔

سندھ میں شاپنگ کے لیے دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی، آج سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ مہلت کا آخری روز ہونے کے بعد بازاروں میںخریداروں کا رش رہا۔

ادھر لاہور میں ہفتے کو بھی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔

بین الاضلاع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت کے باعث پردیسیوں کی اپنے شہروں کو روانگی کے لیے بس اڈوں پر رش لگا رہا۔

علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔