نیو کراچی، اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

May 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی کےعلاقے میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا 32 سالہ ایاز خضرا مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی نیو کراچی سیکٹر ساڑھے پانچ کا رہائشی تھا، ہفتہ کو فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔