زرعی ترقیاتی بینک کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کیلئے مفت کورونا ویکسی نیشن کی منظوری

May 09, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)زرعی ترقیاتی بینک نے بینک کے مالیاتی سکیم کے تحت ملازمین اوران کے اہلخانہ کیلئے مفت کوروناویکسی نیشن کی منظوری دی ہے،یہ فیصلہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے92ویں اجلاس میں کیاگیاجس کے مطابق بینک کے ملازمی اور ان کے اہلخانہ مفت ویکسی نیشن کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں جس کیلئے بینک کاشعبہ صحت ویکسین خریدےگا،کورونا وباءکے پھیلنے کے بعد زرعی بینک ترقیاتی بینک کے ملازمین فرنٹ لائن پر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے مارکیٹ سےویکسین کی براہ راست خریدنےاور ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو لگوانے کافیصلہ کیا۔