محکمہ تعلیم، تبادلوں کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں توسیع

May 09, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےسکولوں میں تبادلوں کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ڈی پی آئی سکولزپنجاب رانا عبدالقوم کے احکامات کے مطابق اب درخواستیں 15مئی تک فائل کی جاسکیں گی جبکہ ان کی توثیق کاعمل 17مئی سے شروع ہوگا اور 22مئی تک جاری رہے گا جبکہ تبادلوں کے احکامات 24 مئی سے جاری کئے جائیں گے ۔