کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان

May 09, 2021


کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال اور شمال مشرق میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو تیز ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی کےساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ جس کے باعث تربت، گوادر، پنجگور، ہوشاب، پسنی، اورماڑہ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔