او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے، وزیراعظم عمران خان

May 09, 2021


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اس معاملے پر او آئی سی کی طرف سے ٹھوس جواب کی اہمیت پر زور دیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خطوط کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کامقابلہ کرنے کا عالمی دن منانے کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔