مظفرگڑھ: پولیس رضاکارکی مبینہ طور پر لڑکی کواغواء کرنے کی کوشش

May 09, 2021

مظفر گڑھ کے علاقے محلہ بخاری والا میں پولیس رضاکار نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ رضا کار سرفراز ایس ایچ او تھانہ سٹی کی پرائیویٹ گاڑی میں علاقے میں پہنچا تھا۔

اہل علاقہ نے رضاکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی مرمت کروانے کے لیے رضاکار کے حوالے کی تھی۔