شعیب ساگر کاروزہ داروں کیلئے عجوہ کھجور کا تحفہ

May 10, 2021

برمنگھم (پ ر)برمنگھم کے ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب ساگر نے جامع مسجد کوئینس کراس ڈڈلی کے روزہ داروں کے افطار کے لیے مدینہ منورہ کا اعلیٰ قسم کے نفیس کھجور عجوہ کا تحفہ دیا ہے، اس وقت چھنی بوائز کوٹلی کے چیئرمین عابد محمود جنجوعہ، آصف زرگر جنجوعہ، حاجی ذوالفقار قریشی نے ساگر برمنگھم کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی ہے کہ ﷲ کریم ان کی عمر و اقبال میں بہت برکت اور ترقی دے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب خطیب مسجد ڈڈلی نے کہا ہےکہ جو کسی کو افطار کرائے ﷲ کریم اس روزہ دار کا ثواب جیسا ثواب روزہ افطار کرانے والے کو دیتا ہے اور روزہ داروںکے اجر و ثواب میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی، یہ ﷲ کے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ ﷲ ان کے ہدیہ کو قبول فرمائے۔