ملتان آئے ہوئے پردیسی ٹرانسپورٹ کی بندش سے قبل ہی گھروں کو روانہ

May 10, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں آئے ہوئے پردیسی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بندش سے قبل ہی اپنے گھروں کو روانہ ہونا شروع ، گزشتہ روز شہر کے مختلف اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پر ڈی جی خان، لاہور، فیصل آباد، جنگ ، گوجرانوالہ اور کراچی سمیت دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ ملتان کے اڈوں پر دیگر شہروں کو جانیوالی گاڑیاں کم رہیں ، ڈرائیورز کے مطابق دیگر شہروں سے ملتان میں آنیوالے مسافروں کی تعداد کم ہے اس لئے دیگر شہروں سے کم گاڑیاں ملتان آرہی ہیں ۔