• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل وڈینٹل کالجوں کی عیدتعطیلات منسوخ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) کورونا ایمرجنسی کے سبب نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال سمیت صوبہ بھر کے دیگر سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی ادارے، ٹیچنگ ہسپتال عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود آج سے 15مئی تک کھلے رہیں گے۔ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں،میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی عید تعطیلات 10 تا 15 مئی منسوخ کردی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں، سٹاف کی حاضری،آکسیجن گیس، ادویات،کورونا وارڈز، آئی سی یو،ایچ ڈی یو میں کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کا راونڈ و دیگر ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین