عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں، زرداری

May 10, 2021

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا، پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد آنے والی حکومتوں نے خارجہ امور پر توجہ نہیں دی۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔