فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹر میں مظاہرے

May 10, 2021

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹرمیں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

لندن اور مانچسٹرمیںہونے والے مظاہروںمیں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔