کراچی کا موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

May 10, 2021

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔