عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

May 10, 2021

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کے بچاؤ کی دوسری ویکسین بھی لگوالی۔

عدنان صدیقی نے کراچی آرٹس کونسل میں ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انھوں نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ان کا سوئی کا ڈراؤنا خواب اب ختم ہوچکا ہے، کیا سکون مل رہا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ آپ میں سے جو لوگ اب بھی اس ویکیسن سے متعلق پریشان ہیں تو وہ فوری اپنے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین سے زیادہ اس مہلک وائرس سے حفاظت کی ایک چادر ہے، اس سے ذہنی سکون مہیا ہوتا ہے۔


خیال رہے کہ انھوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 19 اپریل کو لگوائی تھی، تاہم اب دوسری ویکسین لگوانے کے بعد انھوں نے ڈاکٹر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔