خواتین کی حوصلہ افزائی، حیدرآباد چیمبر ہنرمند ایکسپو منعقد کرے گا

May 11, 2021

حیدرآباد(اے پی پی)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ کی ہدایت پر مجلس عاملہ کے رکن اور ہینڈی کرافٹ سب کمیٹی کے چیئر مین شوکت سومر و نے بتایا کہ کویڈ 19کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دستکاری ، سلائی ، چوڑی سازی اور مہندی کی ہنر مند خواتین کو کاروبا ر میں شدید مشکلات کا سامنا اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہینڈی کرافٹ سب کمیٹی نے ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے عید الفطر کے بعد ” ہنر مند ایکسپو “ ضلعی انتظامیہ اور کاروبا ری ایس او پیز کے تحت منعقد کرانے کا منصوبہ بنایاہے ۔