عید سادگی سے منائی جائے، علامہ حسن ظفر

May 11, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہا ئوس میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کورونا کی وبا نے ساری دنیا پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ان حالات میں عید کی خوشی ایسے ہی حاصل کی جا سکتی ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کی جائے۔