شہر میں گوشت کی مانگ بڑھ گئی مٹن بیف اور چکن شاپس پر رش

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے قریب شہر میں گوشت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔کینٹ ،نیو ملتان،گلگشت،ممتاز آباد،مظفر آباد،قاسم بیلہ،نواں شہر،امیر آباد،حافظ جمال روڈ،چونگی نمبر 14،ایم ڈی اے چوک،سورج میانی،پل براراں سمیت مختلف علاقوں میں گوشت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز مٹن، بیف اور چکن کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا اور دکانوں میں گوشت وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔ قصابوں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر گوشت کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے معمول سے زیادہ گوشت کی فروخت کا کام کیا جا رہا ہے۔