پنجاب: صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

May 11, 2021


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ کورونا کی سفارشات منظور کر لیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے اس ضمن میں حکام کو ہدایت دی کہ پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو جامع حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔