مسجد اقصیٰ کا دفاع فوض، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے، مذہبی و سیاسی رہنما

May 12, 2021

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)مختلف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور دیگر تنظیموں کے رہنمائوں نے مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ ہے، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ، فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، صہیونی فلسطین سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں ، ان رہنمائوں میں فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ،سابق رکن سندھ اسمبلی محفو ظ یار خان، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰ،نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی ،معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی پاکستان مسلم الائنس کے رہنما مطلوب اعوان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماپیرزادہ ازہر ہمدانی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوید احمد،پی ٹی آئی خواتین سے عرم بٹ، طلعت نورین، خالدہ، سماجی رہنما بشیر سدو زئی، امجد علی خان، قاری شوکت مغل اور دیگر شامل ہیں ،علاوہ ازیں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، دریں اثنا جماعت اسلامی کے تحتاحتجاجی مظاہرہ کی گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے دورے سعودی عربمیں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی درندگی اوردہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ پیش کرنا چاہیے تھا،دوریاستی حل کا مطلب غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے،اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا،ملک کے اندر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کرنا آئین سے غداری ہے، حماس کی تحریک،مزاحمت اور جدوجہد کی علامت ہے ان کے جذبات اورحوصلے بلند ہیں،عالم اسلام کے عوام کو سامراجی قوتوں اور سامراج کے ایجنٹوں و آلہ کاروں سے نجات کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی ۔