• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش

نجکاری کمیشن بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کی، اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کی 4 اعشاریہ 2 ارب کی بولی مسترد کی اور ریفرنس قیمت 13 اعشاریہ 55 ارب تھی۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کےلیے کنسیشن ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا اور نجکاری کے عمل میں جی ٹو جی ماڈل مسترد کیا اور اوپن بولی کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق نجکاری بورڈ کی ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری پر مذاکرات کی منظوری دی گئی جبکہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید