• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہر بھر میں ٹریفک جام، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، کورنگی، شارع فیصل سے لے کر فور کے چورنگی سرجانی تک ٹریفک جام رہا۔

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، ایف ٹی سی سے شہید ملت جانے والی سڑک پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا تھا، لوگ کافی دیر تک گاڑیوں میں بیٹھے رہے۔


ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ  شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے، عبداللہ ہارون، صدر، چوہدری خلیق الزمان روڈ میں ٹریفک روانی متاثر ہے۔

ایم اے جناح روڈ، گارڈن ایریا، کورنگی روڈ، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہ پاکستان پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔


ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد سے لسبیلہ، ناظم آباد، بورڈ آفس کے قریب ٹریفک کا دباؤ ہے، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یو پی، پاور ہاؤس، فور کے چورنگی دونوں اطراف ٹریفک کا دباؤ ہے۔

ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، شاہ فیصل، قیوم آباد میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی، کاز وے روڈ، ایکسپریس وے، بلوچ کالونی پر ٹریفک کا  بہت زیادہ دباؤ رہا، منزل پمپ قائد آباد، ملیر ہالٹ جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ نورس چورنگی پر  ٹریفک کا دباؤرہا۔

قومی خبریں سے مزید