• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء اللّٰہ اور خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر شفیع جان نے اظہار خیال کیا۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں، جس کی قانون میں اجازت نہیں، پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی غیر قانونی سرگرمی میں مصروف ہیں، یہ سفر غیرقانونی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں، سندھ حکومت وہاں پہیہ جام ہڑتال کی کوئی اجازت نہیں دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اگر کوئی ایسی ویسی حرکتیں کریں گے تو پھر کل خود روئیں گے کہ ایف آئی آرز ہوگئیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا تھا، ان سے پنجاب آنے والوں کے نام لیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی آکر دھینگا مشتی کی اور تماشا لگایا، اگر ویلکم نہ کرتے تو اسمبلی چیمبر کیوں کھولا جاتا اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی۔

قومی خبریں سے مزید