تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن، بڑے تجارتی مراکز بند رہے

May 12, 2021

خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور شہر میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن شاہی بازار، سوک سینٹر، بڑے تجارتی مراکز بند رہے خلاف ورزی کرنے پر 18 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج 15 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری رہا شاہی بازار، سوک سینٹر، بڑے تجارتی مراکز اور دیگر علاقے بند رہے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کم رہی جبکہ لقمان کے علاقے میں بعض تاجروں نے دکانیں کھول رکھیں دکانیں کھولنے کی اطلاع پر پولیس نے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی تو دکانداروں نے مزاحمت کی جس پر پولیس اور دکانداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جسکے بعد 18دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں اور قانون پر عمل درآمد کریں۔