کسٹم کی کیٹی بندر پر بڑی کارروائی 17 کروڑ کی منشیات قبضے میں لے لیں

May 12, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) کسٹم نے ایک ڈرامائی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے نواح کیٹی بندر سے 17کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم اینٹی اسمگلنگ پریوینٹو نے ایک خفیہ اطلاع پر کیٹی بندرگاہ کے قریب سمندر میں موجود ایک لانچ پر چھاپہ مارا اور اس میں موجود تقریباً 8کلوگرام کرسٹل میٹافیٹا مائن قبضے میں لے لیں جس کی بیرون ممالک قیمت کا تخمینہ تقریباً 17کروڑ روپے ہے۔ منشیات اسمگلر کسٹم حکام کی نقل و حرکت دیکھتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔