پشاور، عیسیٰ خان عوامی نمائندوں کی بے حسی کے باعث نظر انداز

May 12, 2021

پشاور(وقائع نگار) جمیل چوک سے متصل عیسیٰ خان بنیادی سہولیات سے محروم ہونے سمیت علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے شام ہوتے ہی علاقہ تاریکی میںڈوب جاتا ہے علاقہ عوام نے متعلقہ حکومتی اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ جمیل چوک عیسیٰ خان میں سڑک ٹوپھوٹ کا شکار ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ کے مطابق علاقے سر شام تاریکی میں ڈوب جانے سے راہزنی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث شہری نماز کیلئے مسجد تک نہیں جا سکتے ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی ‘ سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔